سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن الفضلی آج بدھ کے روز سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
سعودی وزیر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی، غذائی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران خوراک کی پیداوار، آبپاشی کے نظام میں بہتری اور فوڈ سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی پاکستانی حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
بات چیت کے دوران زرعی اور لائیو اسٹاک پیداوار، فوڈ پروسیسنگ اور متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ زرعی ٹیکنالوجی، تجربات اور مہارت کے تبادلے کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی۔
دورے کا ایک اہم مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں مشترکہ تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنا بھی ہے۔
سعودی وزیر کا دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور زرعی و اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے راستے کھولنے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.