by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پمزہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ناقص ،ہنگامی انخلا کے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے،ریسکیو ذرائع

اسلام آباد (پی این پی) پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے اسپتال کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں فائر سیفٹی کا نظام انتہائی ناقص پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائر ہوزز میں ضروری کپلنگز موجود نہیں تھے جبکہ فائر پوائنٹس پر پانی کی سہولت بھی دستیاب نہیں تھی۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا کے لیے بنائے گئے راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے، جس کے باعث کسی حادثے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت انکیوبیشن سینٹر میں ڈاکٹر، وارڈ بوائے یا دیگر متعلقہ عملے کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کی جانب سے سامنے آنے والی ان معلومات نے اسپتال کے حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت پر اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

PNP

Comments are closed.