رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
لاہور( پی این پی)نشتر کالونی میں رکشہ ڈرائیور کی جانب سے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے،
درخواست ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق متاثرہ لڑکی لنک روڈ پر واقع ایک نجی مال میں ملازمت کرتی تھی، اس نے چھٹی کے بعد گھر جانے کے لیے رکشہ لیا تاہم ملزم مبینہ طور پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر آشیانہ روڈ پر واقع اپنے گھر لے گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر زیادتی کی۔ بعد ازاں ملزم متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد کو بینک سٹاپ کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ۔
PNP
Comments are closed.