بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (پی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ان کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ روز مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے بات چیت اور تاریخ طے کرنے کے لیے یورپی ملک لیختن شٹائن پہنچے ہیں۔رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں اور مبینہ طور پر وہ بلاول بھٹو کے رشتے اور شادی کی تاریخ کے سلسلے میں وہاں گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے لیے منتخب کی گئی لڑکی کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے، جبکہ شادی کی تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ لیختن شٹائن مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹی خودمختار ریاست ہے، جس کا دارالحکومت وادوز ہے۔
تاہم ان دعوؤں کے بعد میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق زیر گردش خبریں درست نہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔یوں پیپلز پارٹی چیئرمین کی شادی اور منگنی سے متعلق سامنے آنے والی حالیہ میڈیا رپورٹس کو ان کے ترجمان نے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
The news story regarding Chairman Bilawal Bhutto Zardari’s engagement or wedding is incorrect and unfounded
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) August 29, 2026
PNP
Comments are closed.