ترکی کے شہر استنبول میں موسلادھار بارش،پانی گھروں میں داخل
ترکی کے شہر استنبول میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں پانی گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں میں داخل ہوگیا۔ مختلف حادثات میں ایک لڑکے کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں پانی کے تیز ریلے سڑکوں پر بہنے لگے، جبکہ بعض مقامات پر گاڑیاں بھی پانی کی نذر ہوگئیں۔ بارش کے باعث درخت گرنے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
#بریکنگ | 🇹🇷 استنبول
شدید بارش کے بعد استنبول کے علاقے ساریئر میں سیلابی ریلے متعدد گاڑیوں کو بہا لے گئے۔ pic.twitter.com/x38lrO7jtL
— Daily Kabul News (@KaDailyNews) October 14, 2026
رپورٹس کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہری پھنس گئے، جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ شدید بارش کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترک حکام کے مطابق خراب موسمی حالات کے پیش نظر شہر میں آج تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
PNP
Comments are closed.