by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہفتے کے پہلے روز پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

رواں ہفتے کے پہلے روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیت میں 1 روپیہ 3 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔ 

اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے جبکہ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 370 رپوے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 



PNP

Comments are closed.