بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور ” چین کے حوالے سے خصوصی سیشن ” میں “تاریخ کے عظیم جہاز کی سمت کو درست کرنے کے لیے مل کر کام کریں” کے عنوان سے خطاب کیا۔اتوار کے روز چین۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ دو ممکنہ منظرنامے موجود ہیں: ایک یہ کہ امریکہ چین کو معروضی اورمعقول انداز میں سمجھے اور دونوں فریق مستقبل میں تعاون کی طرف بڑھیں جو بلاشبہ چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ چین سے الگ ہو جائیں، چین کو نشانہ بنانے والے مختلف گروہ اور اتحادتشکیل دیں، حتیٰ کہ “تائیوان کی علیحدگی” اور چین کی تقسیم کے لیے اکسائیں، جو چین اور امریکہ کے درمیان تصادم کا باعث بنے گا۔ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کا نقطہ نظر اور اصول ہی واحد درست انتخاب ہیں۔ چین یورپی یونین تعلقات پر بات کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں ۔ چین اور یورپ کو مشترکہ طور پر کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ بالا دستی کی مخالفت کرنی چاہیے اور گروہی محاذ آرائی کی مزاحمت کرنی چاہیے ۔ یوکرین بحران کے حوالے سے وانگ ای کا کہنا تھا کہ یورپ کو مینو میں نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے۔چین یورپ اور روس کے درمیان مذاکرات اور ان کی تجاویز اور حل کی حمایت کرتا ہے۔ اس عمل میں، بنیادی وجوہات پر توجہ دے کر، ایک زیادہ متوازن، موثر، اور پائیدار یورپی سیکورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکتا ہے تاکہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جا سکے اور یورپ میں طویل مدتی امن و استحکام حاصل کیا جا سکے۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران وانگ ای نے سربیا کے صدر، جرمن چانسلر، یوکرین، ارجنٹائن، آسٹریا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، ناروے، کینیڈا اور چیک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
Trending
- Hina Pervez butt also criticized Rajab Butt mother
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- انیا ٹیلر-جوائے نے تیموتھی چالمیٹ کی ‘ڈیون’ کی تعریف پر زندہ دل جواب شیئر کیا۔
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا