زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
سوات(پی این پی)سوات اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے سوات اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
PNP
Comments are closed.