by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دورۂ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی، پی سی بی کے فیصلوں پر مختلف کرکٹرز کی کڑی تنقید

—فوٹو بشکریہ کرک انفو

دورۂ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر مختلف کرکٹرز کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے پلیئرز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے شامل کرنا حیران کن فیصلہ ہے۔ 

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پی سی بی تسلسل کے ساتھ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، کوئی استحکام نہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیران ہو کر کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے سمیت اتنی تبدیلیاں، کیا واقعی یہ سب ہوا ہے؟

واضح رہے کہ پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔

انگلینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے۔



PNP

Comments are closed.