by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کیا اس سے قبل میررضا کو کبھی دیکھا تھا؟کوئی سفید کار آس پاس دیکھی؟جوڈیشل کمیشن کا نرسری ملازم سے استفسار

کراچی(پی این پی)رضامیر قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے نرسری ملازمین سے استفسار کیا کہ کیا اس سے قبل میررضا کو کبھی دیکھا تھا؟کوئی سفید کار آس پاس دیکھی؟نرسری ملازم نے کہاکہ اکثر منشیات کے عادی چوری کی نیت سے آتے ہیں،اس کے علاوہ کبھی کوئی مشکوک سرگرمیاں نہیں دیکھیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،کمیشن نے نرسری ملازمین یاسراور قیصر کو طلب کرلیا۔

نرسری ملازم نے کہا کہ پانی لگانے کے دوران لاش نظرآئی،لاش دیکھ کر 15پر کال کی،کال کے 15منٹ بعد2پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر آئے،وکیل نے کہاکہ سب انسپکٹر حنیف اور سپاہی وکٹر موقع پر پہلے پہنچے،نرسری ملازم نے کہاکہ 20سے 25منٹ بعد پولیس موبائل اور ایمبولینس پہنچی،کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا اس سے قبل میررضا کو کبھی دیکھا تھا؟کوئی سفید کار آس پاس دیکھی؟نرسری ملازم نے کہاکہ اکثر منشیات کے عادی چوری کی نیت سے آتے ہیں،اس کے علاوہ کبھی کوئی مشکوک سرگرمیاں نہیں دیکھیں۔

کمیشن نے نرسری ملازم سے استفسار کیا کی آپ کا بیان پولیس نے ریکارڈ کیا؟نرسری ملازم نے کہاکہ 3دن بعد ایس آئی او شبیر لغاری نے بیان لیا تھا، وکیل جبران ناصر نے کہاکہ فوٹیج کے مطاقب 28اور29جولائی کو بھی پولیس موبائل موجود تھی،کمیشن  نے استفسار کیاکہ پولیس موبائل سے کتنے فاصلے پر لاش ملی،نرسری ملازم نے کہاکہ جہاں لاش ملی وہاں پودے رکھے ہیں، عموماً گزرتے ہوئے ہر جگہ نظر نہیں آتی،کمیشن نے کہاکہ جہاں سے لاش ملی وہ جگہ عام راستہ تو نہیں ہے،ایسا تو نہیں لڑکا چلتے پھرتے وہاں پہنچ گیا ہو؟نرسری ملازم نے کہاکہ وہ جگہ ایسی نہیں کہ کوئی وہاں بیٹھے، پودے بھی ٹوٹے نہیں تھے،کمیشن نے کہاکہ ایسا تو نہیں لاش یہاں لا  کر پھینکی گئی ہو؟نرسری ملازم نے کہاکہ اوپر کا راستہ بہت سلوپ میں ہے،وکیل نے کہاکہ نرسری ملازم نے والد کو بتایا تھا کہ لاش پر تیزاب ڈالا گیا ہے،نرسری ملازم نے کہاکہ پولیس نے ایدھی والوں سے پوچھا تھا تو وہاں سے سنا تھا۔ 

کمیشن نے سوال کیا کیا آپ نے گولی کی آواز سنی؟نرسری ملازم نے کہاکہ اور بھی لوگ سو رہے تھے، کسی نے گولی چلنے کی آواز نہیں سنی،ایک ماہ میں 20روز نرسری کے داخلی راستے پر پولیس ناکہ لگا ہوتا ہے،وکیل نے کہاکہ سی سی ٹی وی میں 29جولائی کو  رکشہ اور تین، چار افراد کی موومنٹ دیکھی تھی،نرسری ملازم نے کہاکہ ہمارے کچھ دوست آئے تھے، رکشہ ان کے زیراستعمال ہے۔



PNP

Comments are closed.