by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا ہوگئے

لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے بدترین شکست اور کرکٹ بورڈ کے بڑے اور اچانک فیصلوں کے بعد لندن میں مقیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں شدید سناٹا اور انتہائی دباؤ کی کیفیت ہے۔

حد درجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹیم کی شکست اور ٹیم کے ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کے وطن واپس بھیجے جانے پر خاصے دباؤ میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شدید بخار میں مبتلا ہیں۔

ان کی طبعیت کے حوالے سے جب ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا، تو پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے، کپتان بابر اعظم نے اس حوالے سے انہیں مطلع کیا ہے۔ البتہ گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم فٹ ہیں اور بخار کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں، وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔



PNP

Comments are closed.