by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کامیابی ہے: محمد یوسف

محمد یوسف— فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں۔

دورۂ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ یہ سب پاکستانی کرکٹ میں اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، 1992ء کے ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ میں عدم استحکام بار بار دہرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹی ہے، مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کر سکتے ہیں، پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔



PNP

Comments are closed.