by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہماری احتجاجی تحریک گلی محلوں کی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، کل ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری ہے، ہم نے وہ مسائل اجاگر کیے جن کا شعور عوام میں نہیں تھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ تحریک گلی محلوں کی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، بجلی پر کیپسٹی پیمنٹ اور فکسڈ چارجز عوام پر بوجھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1700 ارب روپے چند آئی پی پیز کو ادا کیے گئے، عوام پر ٹیکس ہے جبکہ چینی مافیا کے لیے ٹیکس صفر ہے۔

جماعتِ اسلامی کے امیر نے کہا کہ پشاور کا دھرنا 5 دھرنوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.