ابوظہبی ٹی 10 کے 17ویں میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے چنئی بریوز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ چنئی بریوز نے خراب بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 83 رنز بنائے۔ آندرے رسل (12 رنز دیکر 2 وکٹ) اور نووان تھشارا (26 رنز دیکر 2 وکٹ) کی بولنگ کے سامنے ان کی بیٹنگ بری طرح متاثر ہوئی۔ صرف اسٹیفن ایسکینازی نے دکن کے جارحانہ بولنگ اٹیک کے خلاف کچھ مزاحمت کی انہوں نے 25 رنز بنائے۔معتدل ہدف کے تعاقب میں ٹام کوہلر کیڈمور اور کپتان نکولس پورن نے چنئی اٹیک کو 6.1 اوورز میں شکست دیدی ۔ کوہلر کیڈمور 19 گیندوں پر 3 چوکے لگا کر 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پورن 19 گیندوں پر 3 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔دکن گلیڈی ایٹرز یہ میچ جیت کر ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔ اندرے رسل بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس