by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا

خضدار (پی این پی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے ،گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔

PNP

Comments are closed.