اے آئی پر بڑھتے انحصار کے باعث برطانوی بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنیکا اعلان
ایسا کافی عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر میں متعدد افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ملازمین کو فارغ کیا ہے اور اب برطانیہ کے ایک بینک نے بھی ایسا کیا ہے۔
بارکلے بینک نے 2026 کے آخر تک دنیا بھر میں اپنے 5 ہزار ملازمین کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے اور ایسا اخراجات میں کمی اور اے آئی پر انحصار بڑھنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک کے منافع میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بارکلے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایسا ادارہ جاتی عمل کو آسان بنانے اور اے آئی کی بدولت افادیت میں اضافے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق جن ملازمتوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے، ان میں 60 فیصد کا تعلق سپورٹ فنکشنز سے تھا کیونکہ اے آئی نے لوگوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
بینک نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 4 ہزار کو رواں سال کے آخر تک ختم کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر بینک کی عالمی افرادی قوت میں 5 فیصد کمی لائی جائے گی۔
اس بینک کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے 3 سالہ مہم کا اختتام ملازمتوں کی کٹوتی کے ساتھ ہوگا۔
PNP
Comments are closed.