by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم کا بھارت کو جیت کیلئے 56 رنز کا ہدف

فوٹو: بی سی سی آئی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارتی ویمن کو جیت کیلئے 56 رنز کا ہدف دے دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم 19ویں اوور میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شری چرانی اور پریما راوت نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے پاکستان کو معمولی اسکور پر محدود کر دیا اور دونوں نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان ٹیم 18 اعشایہ ایک اوور میں 55 رنز بناسکی۔

اس سے قبل پاکستان ویمن نے بھارتی ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان  ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

پاکستان اور بھارت نے گروپ میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بھارت سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کے خلاف یہ اہم میچ ہے۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور آج 150ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کررہی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔



PNP

Comments are closed.