by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی اور ترک ہم منصبوں سے اہم رابطے

 تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے گفتگو کے دوران خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر بات چیت کی۔

مذاکرات میں جاری سفارتی سرگرمیوں، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترک حکام کے مطابق حاکان فیدان اور عباس عراقچی نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی ہم منصب سے رابطے میں بھی علاقائی حالات اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔

یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک خطے میں مزید تصادم روکنے اور سفارتی راستے سے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.