غزہ میں ماہرین پر مشتمل فلسطینی حکومت قائم کی جارہی ہے، جیرڈ کشنر
جیرڈ کشنر کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ موجود ہے، تاہم اس کام میں وقت لگے گا، حماس کو غیر مسلح کرنے کے معاملے پر بھی کام جاری ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ غزہ منصوبے سے متعلق اہم معاملات پر اسرائیل کے ساتھ اتفاق کرلیا گیا ہے، تاہم غزہ میں اسلحے کی موجودگی کی صورت میں وہاں حکومت بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔
کشنر نے کہا کہ غزہ میں ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ آسان نہیں ہوگا، تاہم اس معاملے پر کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بڑے پیمانے پر غزہ میں امداد پہنچا رہا ہے، جس کے باعث غذائی قلت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
PNP
Comments are closed.