by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لڑکی کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سی سی ڈی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (پی این پی) کاہنہ میں لڑکی کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سی سی ڈی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق کوٹ لکھپت کی رہائشی یکم اکتوبر کوکاہنہ بازار گئی، لڑکی کا بازار میں پرس سے موبائل فون غائب ہوگیا، لڑکی موبائل فون گمشدگی کے لیے تھانہ کاہنہ گئی، جہاں لڑکی کو شبیر نامی سی سی ڈی پولیس اہلکار ملا، محمد شبیر نے لڑکی کو موبائل فون ٹریس ہونے کے بہانے آہلو روڈ بلوایا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی آہلو روڈ پہنچی تو اہلکار لڑکی کو حمیرا بی بی کے گھر لے گیا ، شبیر نے اسلحہ نکال کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنالی۔

شبیر نے 10اکتوبر کو لڑکی کو دوبارہ آہلو روڈ حمیرا بی بی کے گھر بلوایا، لڑکی اپنی عزت بچانے کے لیے وہاں گئی، سی سی ڈی اہلکار شبیر نے لڑکی کو دوبارہ مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

PNP

Comments are closed.