by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے: شرجیل میمن

کراچی (پی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شرجیل میمن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کے حق میں دو مرتبہ قرارداد منظور کرچکی ہے جبکہ سندھ اسمبلی سندھ کے اندر مزید صوبے بنانے کے خلاف 8 مرتبہ قراردادیں منظور کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کو خوش کرے لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا پیپلز پارٹی پنجاب میں سرائیکی صوبے کی حمایت کرتی ہے،  مگر جب انتظامی یونٹس کی بات ہو تو سندھو دیش کی بات شروع ہوجاتی ہے، پیپلز پارٹی کی دورخی پالیسی کی وقت آنے پر تشریح کریں گے۔



PNP

Comments are closed.