by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی کو شاہراہ قائدین کراچی پر جلسے کی اجازت نہیں ملی، جلسہ منسوخ

پی ٹی آئی کو اتوار کو شاہراہ قائدین کراچی پر جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔

رات گئے ایم نائن موٹر وے، سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ قائدین اور راشد منہاس روڈ سمیت تمام سڑکو ں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔

قبل ازیں  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو پیغام ہے کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، ایک بات یاد رکھیں کہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جلسہ بھی ہو تو کنٹینرز لگائے جاتے ہیں، یہ کنٹینر سیاسی کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکتے۔



PNP

Comments are closed.