امریکا کے شہر میامی میں ایک خوفناک حادثے کے دوران کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر سڑک پر موجود گاڑیوں سے جا ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس ہولناک حادثے کے بعد طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے قابو میں لانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجانے کی کارروائیوں میں مصروف رہیں۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والا یہ کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے پرواز کر کے میامی پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے ایک مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ کے پول سے ٹکرا دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد اس طیارے کو ضروری دیکھ بھال کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا۔ اس دوسرے واقعے میں مسافروں اور عملے کے ارکان کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس پورے واقعے کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
PNP
Comments are closed.