گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، بچہ ڈوب گیا ، ماں کو بچا لیا گیا
صفدرآباد( پی این پی)خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے ڈیڑھ سالہ بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی،
بچہ ڈوب کر جاں بحق جبکہ خاتون کو بچا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 22سالہ خاتون لائبہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کے ساتھ کیو بی لنک نہر میں کود گئی۔ مقامی لوگوں نے خاتون کو بچا لیا جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ جسکی نعش تلاش کرنے کے لئے ریسکیو 1122کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.