by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: صدر کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے صدر میں واقع کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا، جس کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کپڑے کی دکان میں لگی تھی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) ہیڈ آفس میں بھی آگ لگ گئی۔

کے ایم سی کے حکام کے مطابق آگ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے دفتر میں لگی، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ میئر آفس سے متصل کچن میں لگی تھی، آگ سے میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا۔



PNP

Comments are closed.