by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملائیشیا میں فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر تباہ،5 افراد سوار تھے

جکارتہ: ملائیشیا میں فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جس میں طبی عملے سمیت 5 افراد سوار تھے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جزیرہ بورنیو کے قریب واقع ریاست سراواک میں ایک ہوائی اڈے کے نزدیک پیش آیا۔
ملائیشین حکام نے تاحال حادثے میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

ملائیشیا کے وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ اور وزارت صحت کے ملازمین سوار تھے، جن میں ایک میڈیکل افسر، ایک اسسٹنٹ میڈیکل افسر اور نرسیں شامل تھیں۔

وزیر صحت کے مطابق تاحال ہیلی کاپٹر کے عملے اور مسافروں کی حالت، نیز حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ فائر بریگیڈ اور طبی اداروں کی جانب سے تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فلائنگ ڈاکٹر سروس کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات، ہنگامی طبی امداد اور دیگر طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

PNP

Comments are closed.