by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’’آیت نور‘‘ رکھ دیا

اسلام آباد (پی این پی) ہری پور میں 5 سالہ آیت نور کے المناک قتل کے بعد اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی جدوجہد جاری رکھنے والے والدین کے گھر ایک بار پھر خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔

ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام بھی انہوں نے اپنی مرحوم بیٹی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے ’’آیت نور‘‘ رکھا ہے۔آیت نور کے والدین نے نومولود بیٹی کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے عزیزوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کی۔ تصاویر میں والدین کو اپنی ننھی بیٹی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔خوشی کی یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے والدین کو مبارکباد دی اور نومولود بچی کی صحت، سلامتی اور خوشیوں کے لیے دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، جس کے 14 روز بعد اس کی لاش ایک کنویں سے ملی تھی۔ اس افسوسناک واقعے پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ بچی کے والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.