نیشنل سائبر کرائم سیکیورٹی ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے پاک فوج کے افسر ہونے کا ڈھونگ رچا کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی زون نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر پاک فوج کے افسر بن کر معصوم شہریوں سے فراڈ اور رقوم بٹورنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میںمزمل ولد بدر الدین قریشی اور حمزہ ولد محمد اسلم شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان خود کو سینئر فوجی اور سرکاری افسران ظاہر کرتے تھے۔ ملزمان نے فوجی اور سرکاری محکموں میں اثر و رسوخ اور تعلقات کا جھوٹا دعویٰ کر کے پاک فوج کے نام اور وقار کا غلط استعمال کیا۔
ملزمان شہریوں سے تبادلوں، تقرریوں اور دیگر سرکاری و دفتری امور کے نام پر خود کو مجاز فوجی افسر ظاہر کر کے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ ان جعلی نمائندگیوں کے ذریعے ملزمان نے شہریوں کو دھوکہ دیا اور سرکاری کام کروانے کے جھوٹے وعدے کر کے رقم حاصل کی۔
دونوں ملزمان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 “پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی ایکٹ 2025” کی دفعات 13، 14 اور 16 کے تحت ایف آئی آر نمبر 114/2026 درج کر لی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.