by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قانون کا اطلاق سب سے پہلےخود پر کروں گا: گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، قانون کا اطلاق سب سے پہلےخود پر کروں گا۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ہم آہنگی خیبر پختونخوا کے لیے خوش آئند ہے، صوبے کی خوش قسمتی ہے کہ ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آگئے ہیں، خیبر پختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو درپیش مسائل کا حل وفاق کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے۔  6 ماہ کا عرصہ بہت ہوتا ہے، سب کو مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ تعلیم اور صحت  کے شعبوں میں انقلاب لانا ہوگا، اداروں میں حقیقی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات ناگزیر ہیں۔



PNP

Comments are closed.