پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
اسلام آباد (پی این پی) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کے حوالے سے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے حج درخواست جمع کرانے والے عازمین کو پیکیج کی رقم تین اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
حکام کے مطابق حج پیکیج کی ادائیگی کے لیے ’’پاک حج ایپ‘‘ اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ادائیگی کی لازمی شرط بدستور برقرار رہے گی۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج پیکیجز کی منظور شدہ قیمت 14 لاکھ روپے سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی جاسکتی ہے۔دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی شہری، جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ موجود ہے، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔نئی پالیسی کے مطابق 2027 کے حج کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے متعلقہ ممالک سے براہِ راست جدہ یا مکہ مکرمہ پہنچنے کی سہولت صرف ان عازمین کو حاصل ہوگی جو پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل بیک وقت جاری ہے۔ درخواست دینے والے عازمین کے پاس ایسا پاکستانی پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جس کی میعاد 16 نومبر 2027 تک برقرار ہو۔
PNP
Comments are closed.