by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کی جانب سے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی کا معاملہ سلامتی کونسل کو بھیجنے کی منظوری

جنیوا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے 20 برس میں پہلی بار ایران کی جانب سے جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کی قرارداد منظور کر لی۔

یہ قرارداد گذشتہ سال 12 جون کو منظور کردہ ایک دوسری قرارداد کے بعد لائی گئی تھی۔ اس قرارداد میں ایران کو ان ذمہ داریوں کی ’عدم تعمیل‘ کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

ایران کے خلاف یہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کے لیے اس قراردار کی منظوری درکار تھی۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں 23 ووٹ پڑے جبکہ تین ارکان نے مخالفت کی اور آٹھ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ مخالفت کرنے والے ممالک روس، چین اور نائجر تھے۔

عدم تعمیل کا یہ تعین امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ سے پہلے کا ہے۔ اس کا تعلق ایران کی جانب سے اُن غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیئم کی وضاحت نہ کرنے سے ہے جن کی ایجنسی نے کئی برس تک تحقیقات کی تھیں۔ تاہم اب ایک نیا تنازع بھی موجود ہے، جو اُن مقامات تک رسائی کے حوالے سے ہے جن پر اسرائیل اور امریکہ نے بمباری کی تھی۔

PNP

Comments are closed.