سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان
لاہور( پی این پی)سرکاری سکولوں میں طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے روشناس کرانے کے لیے جمنائی لرننگ اور سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پروگرام کے تحت آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو گوگل جمنائی کے استعمال، مصنوعی ذہانت ، پرامپٹ انجینئرنگ اور جمنائی کے عملی استعمال کی تربیت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں طلبہ کے لیے جمنائی اکیڈمی اور کری ایٹو آور کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ طلبہ کو اے آئی سیفٹی، اخلاقیات اور ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔جماعت 6 سے 8 کے طلبا کے لیے بی انٹرنیٹ اویئر پروگرام بھی شروع کیا جائے گا،
سکول سربراہان کو طلبہ کی جمنائی سرگرمیوں اور شرکت کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔جمنائی پروگرام کے تحت طلبہ کے آن لائن سرٹیفکیشن امتحان کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ سرکاری سکولوں میں گوگل ورک اسپیس ٹولز کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق جمنائی سرگرمیاں سکول اوقات کار میں منعقد ہوں گی، جبکہ جمنائی کلاسز کا ٹائم ٹیبل سکول سربراہ کی منظوری سے تبدیل کیا جا سکے گا۔
PNP
Comments are closed.