کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر کریکر پھینکا، حملے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
PNP
Comments are closed.