یورپ میں گیس بحران کا خدشہ، قیمت 80 یورو سے تجاوز کرگئی
یورپ: یورپی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 80 یورو فی میگاواٹ گھنٹے کی سطح عبور کرگئی ہیں، جو 2023 کے بعد بلند ترین سطح قرار دی جارہی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی گیس مارکیٹ کے اہم بینچ مارک ڈچ ٹی ٹی ایف میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں یہ تیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپ میں سردیوں کا موسم قریب ہے۔ سردیوں کے دوران توانائی کی طلب میں اضافے کے باعث گیس کی طلب بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ خطے میں گیس کے ذخائر بھی نسبتاً کم سطح پر موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث توانائی کی عالمی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں یورپی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
یورپی یونین کے رکن ممالک کو رواں سال مارچ میں ہی سردیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے گیس کے ذخائر بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
PNP
Comments are closed.