الجزائرکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
الجیریا: الجزائرنے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا کہ ’دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے تمام ذرائع ختم ہونے کے بعد الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ملکی اور علاقائی امور میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔الجزائر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں تعینات اماراتی سفیر کو اس فیصلے پر عمل درآمد اور ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اپنی تقاریر میں اکثر امارات کو ایک ’مائیکرو اسٹیٹ‘ قرار دیتے رہے ہیں جو ان کے بقول خطے کے متعدد ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.