by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب کی نیتن یاہو کے زیر قبضہ شامی علاقے کے دورے کی شدید مذمت

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زیر قبضہ شامی علاقے کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شامی علاقوں میں داخلہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام شام کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو وزیر دفاع کے ہمراہ شام میں غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔

PNP

Comments are closed.