ایجبسٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم ہوگیا، انگلینڈ کی ٹیم کے 320 رنز کی برتری کے سامنے قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، اسے کم از اکم اننگز کی شکست سے بچنے کےلیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی انگلینڈ کے نام رہا، پہلے بورڈ پر پہلی اننگز میں 453 کا ٹوٹل بنایا پھر صفر پر پاکستان کے دو کھلاڑی بھی آؤٹ کردیے۔
نوجوان بلے باز صائم ایوب دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں پہلی ہی گیند پر اولی روبنسن نے آؤٹ کیا جبکہ پہلے ہی اوور میں انگلش بولر نے عبداللہ شفیق کو بھی پویلین بھیج دیا۔
ایسے میں نوجوان اذان اویس اور تجربہ کار شان مسعود نے ٹیم کو سنبھالا اور ٹوٹل 52 رنز تک پہنچایا، تاہم اس موقع پر برمنگھم میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل ختم کرنا فیصلہ کیا گیا۔
شان مسعود 21 اور اذان اویس 29 رنز کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے، جبکہ قومی ٹیم کو کم از کم اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 268 رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، یوں پاکستان پر 320 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔
ایجبسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 156 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جہاں انگلینڈ کے بیٹرز نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
دوسرے دن ہیری بروک 75، جیمی اسمتھ 69، ڈین لارینس 65، اولی روبنسن نے 50، گس ایٹکنسن نے 19 اور جوش ٹنگ نے 15 رنز بنائے جبکہ جوفرا آرچر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللّٰہ نے 4 وکٹیں لیں، محمد علی اور محمد عمران نے دو، دو جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ٹیم اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
PNP
Comments are closed.