by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ

لاہور (پی این پی) پنجاب کے تمام سکولوں کے 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسرز (اے ای اوز)کو اپنی حدود میں آنے والے تمام سکولوں کے لازمی دورے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اے ای اوز سکولوں کے دوروں کے دوران تدریس کے معیار کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ سکولوں میں صفائی اور عمومی سہولیات کی صورتحال بھی چیک کی جائے گی۔ کلاس رومز، واش رومز، گرانڈز، لان اور چھتوں کی صفائی کا معائنہ کیا جائے گا۔سکولوں میں پنکھوں، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور وائرنگ کی فعالیت بھی جانچی جائے گی جبکہ صاف پینے کے پانی اور فعال واش رومز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سکولوں میں سکیورٹی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی آلات کی فعالیت بھی چیک کی جائے گی۔اے ای اوز کو تفویض کردہ ہر سکول کا 100فیصد فزیکل انسپیکشن مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سکول وزٹ رپورٹس ماہانہ مانیٹرنگ ایپ پر 100فیصد اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.