by Rao Imran Suleman
Rao Nama

27 ستمبر کو اسلام آباد ضرور آئیں گے، شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگالیں یا سہیل آفریدی کو نااہل قرار دے دیں، 27 ستمبر کو ہم اسلام آباد آئیں گے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ مارچ روکنے کی ایک ہی صورت ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں، وہ جو حکم دیں گے اُس پر عمل ہوگا۔ 

شفیع جان کا کہنا تھا کہ حکومت نو مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس پر نظر رکھنا ہوگی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اب مذاکرات کا وقت نکل چکا ہے، تین دفعہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی اور تینوں دفعہ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔



PNP

Comments are closed.