پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے صوبائی وزیرِ سیاحت و ثقافت مقرر
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں پاکستانی نژاد ذیشان حامد کو وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر کردیا گیا۔
اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے صوبائی کابینہ میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا، جس کے تحت رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد کو سیاحت و ثقافت کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ذیشان حامد اس سے قبل آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
وہ 2024 میں ملٹن سے ہونے والے ضمنی انتخاب کے ذریعے پہلی مرتبہ اونٹاریو پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
PNP
Comments are closed.