کراچی( پی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو 50,50 روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،ملزمان میں عبدالرشید، ذاکر علی، مصعب رسول، احمد، کامران اور خورشید شامل ہیں۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق عدالت نے کہاکہ مقدمے کے مطابق ملزمان صبح 6:30 بجے زبردستی دکانیں بند کروا رہے تھے،کاروباری مراکز میں دکانیں عموماً صبح 9بجے کے بعد کھلتی ہیں، تفتیشی افسر نے دکانیں بند کروانے کے الزامات سے متعلق دکانداروں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے۔ ایف آئی آر یا دیگر دستاویز میں بھی دکانداروں کی شناخت موجود نہیں، تفتیشی افسر نے جلائی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کے بھی بیانات ریکارڈ نہیں کیے، ملزمان کے خلاف مبینہ جرم سے متعلق عینی شاہدین موجود نہیں۔
عدالت کے مطابق مقدمے میں ملزمان کا مخصوص کردار بھی واضح نہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
PNP
Comments are closed.