امریکا میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی
امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
قیمتوں کی نگرانی کرنے والے ادارے گیس بڈی کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت 6 ڈالر فی گیلن کی سطح عبور کرچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ نقل و حمل سمیت مختلف شعبوں کے اخراجات کو متاثر کرسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث عالمی ایندھن کی رسد پر دباؤ اور روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں کے نتیجے میں سپلائی متاثر ہونا شامل ہے۔
ڈیزل عالمی معیشت کے لیے اہم ایندھن تصور کیا جاتا ہے اور اس کا استعمال ٹرکوں، ریل گاڑیوں، بحری جہازوں، بھاری مشینری اور زرعی آلات سمیت مختلف شعبوں میں ہوتا ہے۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے سامان کی ترسیل اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
PNP
Comments are closed.