برکس اجلاس، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نئی دہلی پہنچ گئے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق مسعود پزشکیان برکس کے مرکزی سربراہی اجلاس کے علاوہ اقتصادی اجلاس اور بند کمرہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب میں عالمی طرز حکمرانی کو جامع بنانے اور کثیرالجہتی نظام کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
بھارت میں ہونے والے برکس اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر رکن ممالک کے رہنما بھی شریک ہو رہے ہیں۔
دورہ بھارت سے قبل تہران میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا تھا کہ برکس میں ایران کا مقصد امریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
مسعود پزشکیان کے مطابق نئے برکس بینک کے ذریعے ڈالر پر انحصار کم کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.