by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

— فائل فوٹو

محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، فرسٹ کلاس کھیلنے کے لیے پی سی بی نے ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی ڈیپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے، فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور اس کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کے نائب کپتان ہیں، کپتان شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی پر محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔

سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل سے اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈول ہے۔

علاوہ ازیں امام الحق او جی ڈی سی کی ٹیم کے کپتان ہیں جس کا کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورۂ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا اور دونوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.