by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں بارش کا امکان ، کل سے کہاں کہاں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں بارش کا امکان ، کل سے کہاں کہاں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی خلیج بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقے پر موجود ہے،  یہ سسٹم چھتیس گڑھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے اور اس سسٹم کے مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ کل شام سے 16 ستمبرتک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح 14 سے 16 ستمبر تک سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بھی آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھی 14 سے16ستمبرتک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ  شہر میں آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔



PNP

Comments are closed.