آئی اے ای اے کانفرنس،ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ ویانا روانہ
ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 70ویں جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے ویانا روانہ ہو گئے ہیں۔
محمد اسلامی کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد میں ایران پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی ذمہ داریوں کی عدم تعمیل کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کی حمایت کی گئی۔
یہ قرارداد امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ آئی اے ای اے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز میں سے 23 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
ایران نے اس معاملے پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال اور اس کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں کے باعث آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی حفاظت کی ضمانت دینا ممکن نہیں رہی۔
محمد اسلامی کی ویانا میں موجودگی کے دوران ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری سرگرمیوں، معائنوں اور حالیہ قرارداد سے متعلق معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔
PNP
Comments are closed.