by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حیدرآباد سے کراچی آنے والی سڑک پر ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (پی این پی) ایم نائن موٹر وے پر حیدرآباد سے کراچی آنے والی سڑک پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کار سڑک کنارے موجود راہگیروں کو کچلنے کے بعد کھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی شناخت 45 سالہ نیاز، 15 سالہ رانی دختر عبدالغنی اور 13 سالہ شانزے کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 45 سال معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔



PNP

Comments are closed.