by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوشش ہے ہم باقی اسپورٹس کو بھی ساتھ لے کر چلیں، عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ کوشش ہے ہم باقی اسپورٹس کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔

لاہور میں عامر خان اور جہانزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بچوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم باقی اسپورٹس کو ساتھ لے کر چلیں، پاکستان فٹ بال فیڈریشن اپنے طور پر کام کر رہی ہے، فٹ بال ایک پسندیدہ کھیل ہے۔

عاطف رانا نے مزید کہا کہ ابھی ہم گراس روٹ لیول پر کام کر رہے ہیں، فٹ بال کا جنون اب پاکستان میں بھی بڑھ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی یوتھ کو خود مختار کرنا ہمارا پہلا نکتہ ہے، ہم سب کو مل کر اسپورٹس میں کام کرنا ہوگا۔

عامر خان اور جہانزیب نے کہا کہ پاکستان میں ضرورت ہے کہ فٹ بال اکیڈمیز ہوں، ہمارا ایجنڈا یہی ہے کہ فٹ بال کے لیے کام کریں، ہمیں اس اشتراک پر فخر ہے۔



PNP

Comments are closed.