امریکا میں ڈیزل کی قیمت 10 ڈالر فی گیلن کے قریب پہنچ گئی
کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ڈیزل کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سان ڈیاگو کے ایک گیس اسٹیشن پر ڈیزل 9.99 ڈالر فی گیلن تک فروخت ہونے کی اطلاع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ڈیاگو کے سیرا میسا علاقے میں واقع ایک شیل گیس اسٹیشن پر جمعہ کے روز ڈیزل کی قیمت 9.99 ڈالر فی گیلن ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیشن کے ایک ملازم نے بھی مذکورہ قیمت کی تصدیق کی۔
رپورٹ کے مطابق قیمت میں اضافے نے گیس اسٹیشنز کے الیکٹرانک ڈسپلے کے حوالے سے بھی ایک دلچسپ صورتحال پیدا کردی ہے۔ بیشتر قیمت بورڈز پر محدود ہندسوں کی گنجائش کے باعث 9.99 ڈالر فی گیلن ایک طرح سے موجودہ زیادہ سے زیادہ قابلِ نمائش قیمت بن گئی ہے۔
کیلیفورنیا میں پہلے ہی ایندھن کی بلند قیمتیں صارفین اور کاروباری شعبے کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے نے امریکا میں ایندھن کی مارکیٹ پر بڑھتے دباؤ کو مزید نمایاں کردیا ہے۔
سان ڈیاگو کے مذکورہ گیس اسٹیشن پر 9.99 ڈالر فی گیلن کی قیمت نے ڈیزل کے 10 ڈالر فی گیلن کی سطح تک پہنچنے کے خدشے کو بھی نمایاں کردیا ہے۔
PNP
Comments are closed.