سعودی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی 4 فیصد سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اگر سعودی عرب نے بحیرہ احمر کی طرف جانے والی اپنی تیل پائپ لائن کو چند دنوں میں دوبارہ بحال نہ کیا تو اس کے پاس برآمدات کے لیے تیل کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا۔ سعودی عرب کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع میں صرف 5 سے 7 دن کا تیل ذخیرہ موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اس پائپ لائن کو روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل تیل بحیرہ احمر پر واقع ینبع بندرگاہ تک لے جانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے جمعے کو کہا کہ اس نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو بند کر دیا ہے، جس پر 1 روز قبل حملہ کیا گیا تھا۔ سعودی وزارتِ توانائی نے پائپ لائن کی بندش کو ایک احتیاطی اقدام قرار دیا۔ سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا، پائپ لائن کی حفاظت اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے امدادی و تکنیکی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، یہ پائپ لائن سعودی شہر بقیق سے خام تیل ینبع بندرگاہ تک پہنچاتی ہے اور روزانہ تقریباً 50 لاکھ بیرل تیل منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
PNP
Comments are closed.